جامعہ ملیہ: ملبورن یونیورسٹی میں پروفیسرناوید اقبال بطوراعزازی پرنسپل فیلو مدعو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2022
 جامعہ ملیہ: ملبورن یونیورسٹی میں پروفیسرناوید اقبال بطوراعزازی پرنسپل فیلو مدعو
جامعہ ملیہ: ملبورن یونیورسٹی میں پروفیسرناوید اقبال بطوراعزازی پرنسپل فیلو مدعو

 


 نئی دہلی : ملبورن یونیورسٹی،آسٹریلیا نے پروفیسر ناوید اقبال،شعبہ نفسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو بطور اعزازی پرنسپل فیلو کے تین سال کے لیے مدعو کیاہے۔ پروفیسر اقبال نے دعوت نامہ قبول کیاہے اور اس رول میں وہ ملبورن یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن کے سینٹر فارویل بی ئنگ سائنس میں تحقیق و تدریس میں اپنی خدمات انجا م دیں گے۔

قیو ایس عالمی رینکنگ دوہزار بائیس کے مطابق ملبورن یونیورسٹی آسٹریلیا کی سرکردہ یونیورسٹیوں میں سے دوسرے مقام پر ہے جب کہ دنیا بھر کی سرکردہ یونیورسٹیوں میں وہ سینتیسویں مقام پر ہے۔ اس سے قبل ستمبر دوہزار اکیس میں پروفیسر ناوید اقبال کو بین الاقوامی فاؤنڈیشن آف دی ہاؤس آف ہیومن سائنسز،فرانس کی جانب سے ’ڈائریکٹرس آف ایسو سی ایٹیڈ اسٹڈیز‘(ڈی ای اے) کے مؤقر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔

اس پروگرام کے تحت انھیں فرانس میں تحقیق کے مقصد سے قیام کے ساتھ بچوں کے تئیں برے برتاؤاور بچوں کے تحفظ کے موضوع پر فرانس میں دماغی صحت سے وابستہ پیشہ وروں کے تناظر کی تفہیم بھی اس کا مقصد تھا۔جسے بعد میں ہندوستانی تناظر میں ہندوستانی دماغی صحت کے وابستہ پیشہ وروں کا موازنہ بھی کرنا تھا۔

ٹور یونیورسٹی،فرانس نے بھی انھیں بچوں کے ساتھ برے برتاؤ اور دماغی صحت پر اس کے مضر اثرات کی جانچ سے متعلق خطبات دینے کے لیے مدعو کیا تھا۔ انھیں لایسٹر یونیورسٹی (برطانیہ)کی گلوبل چیلنجز رسرچ فنڈ (جی سی آرایف) ویزیٹنگ فیلو شپ۔دوہزار انیس بھی مل چکا ہے۔اس کے علاوہ متعدد دیگر بین الاقوامی گرانٹس اور رسرچ پروجیکٹس بھی انھیں ملے ہیں۔

پروفیسر اقبال نے ابھی تک تین کتابیں تصنیف کی ہیں اور ان کے پچھتر سے زیادہ تحقیقی مضامین قومی اور بین الاقوامی جرائد و رسائل میں چھپ چکے ہیں۔کتابوں میں ان کے دس ابواب بھی شائع ہوچکے ہیں اور سمیناروں اور کانفرنسوں میں تقریباً پچاس مقالات بھی پیش کرچکے ہیں۔