بارہویں کے امتحان میں لڑکیوں نے لڑکوں سے بازی ماری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-07-2021
ایک  بار پھر آگے
ایک بار پھر آگے

 

 

 علی گڑھ، 31 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ، پارٹ2 امتحان۔۔- 2021 میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کنٹرولر آف امتحانات کے اعلان کے مطابق حنین نے سائنس اسٹریم میں 500 میں سے 498 نمبر حاصل کیے جبکہ ثمر صابری نے آرٹس اور سوشل سائنس میں 500 میں سے 494 نمبر حاصل کیے۔

ریا گوئل نے کامرس میں 500 میں سے 492 نمبر حاصل کیے۔ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات شری ایم یو زبیری نے بتایا کہ کل 1718 لڑکے اور 1278 لڑکیاں امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 1690 لڑکے اور 1264 لڑکیاں امتحان میں کامیاب ہوئیں۔ کل 2996 طلباء نے امتحان میں شرکت کی جن میں 2954 طلباء نے امتحان پاس کیا۔

مجموعی طور پر 98.59 فیصد طلباء نے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے۔ طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اس مشکل وقت میں امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے پر طلباء کی محنت کو سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے مستقبل میں ان کی کامیابی کی دعا بھی کی۔