غزہ : اسلامی یونیورسٹی اسرائیلی بمباری میں تباہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2021
خوفناک بمباری
خوفناک بمباری

 

 

غزہ: اسرائیل کے راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ مسلسل 8 روز سے جاری بمباری میںمرنے والوں کی تعداد 212 ہوگئی۔

غزہ پر اسرائیل کی بمباری مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہی۔ راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت طلبا اور عملہ یونیورسٹی میں موجود نہیں تھا۔

مرنے والوں میں 61 بچے، 35 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں جب کہ 1400 سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں میڈیا ہاؤسز سمیت 3 کثیر المنزلہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دوسری جانب غزہ سے حماس نے بھی اسرائیلی علاقے پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے جب کہ لبنان کی جانب سے بھی اسرائیلی سر زمین پر راکٹ داغے گئے۔