اے ایم یو: امریکی ادارہ کی تین پروجیکٹوں کے لئے 14786 امریکی ڈالر کی گرانٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اے ایم یو: امریکی ادارہ کی تین پروجیکٹوں کے لئے 14786 امریکی ڈالر کی گرانٹ
اے ایم یو: امریکی ادارہ کی تین پروجیکٹوں کے لئے 14786 امریکی ڈالر کی گرانٹ

 

علی گڑھ: امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز (آشرائے)، امریکہ نے آشرائے - اسٹوڈنٹ برانچ، مکینیکل انجینئرنگ شعبہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تین پروجیکٹوں کے لیے 14786 امریکی ڈالر کی گرانٹ منظور کی ہے۔

                     مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے چیئرمین پروفیسر محمد مزمل نے بتایا کہ تینوں پروجیکٹوں کو سال 2023-24 کے لئے ”آشرائے انڈر گریجویٹ پروگرام  ایکویپمنٹ گرانٹس“ کے تحت یہ خطیر رقم عطا کی گئی ہے۔

                     آشرائے - اسٹوڈنٹ برانچ، اے ایم یو کے فیکلٹی ایڈوائزرس اور شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طالب حسین اور ڈاکٹر محمد آصف نے مشترکہ طورسے بتایا کہ اس باوقار امریکن ایسوسی ایشن کے ذریعہ منتخب شدہ پہلے پروجیکٹ کا عنوان ہے ”ملٹی ایویپوریٹر ریفریجریشن سسٹم کا ڈیزائن اور فیبریکیشن“، جس کے لئے 4810 امریکی ڈالر کی گرانٹ ملی ہے۔ اس میں ڈاکٹر طالب حسین اور ڈاکٹر محمد آصف بالترتیب پرنسپل انویسٹی گیٹر اور معاون پرنسپل انویسٹی گیٹرکام کریں گے۔

                    دوسرے پروجیکٹ کا عنوان ہے ”لیباریٹری کے تجرباتی سیٹ اپ کے طور پر کولنگ ٹاور کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ“، جس کے لئے 4977 امریکی ڈالر ملے ہیں۔ تیسرا پروجیکٹ جس کا عنوان ہے ”ایم ایل ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے کرایوکولر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ“، اسے 4996 امریکی ڈالر کی گرانٹ عطا کی گئی ہے۔اس پروجیکٹ میں ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر طالب حسین بالترتیب پرنسپل انویسٹی گیٹر اور معاون پرنسپل انویسٹی گیٹر کے طور پر کام کریں گے۔

                    پروفیسر محمد مزمل نے آشرائے اسٹوڈنٹ برانچ، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ اور اس کے فیکلٹی ایڈوائزرز کو مذکورہ باوقار امریکی ادارے سے گرانٹ موصول ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔یہ ادارہ عالمی سطح پر ہیٹنگ، وینٹیلیشن، ایئر کنڈیشننگ اور ریفریجریشن سسٹم کے ڈیزائن اور تعمیر کو فروغ دیتا ہے۔

                    انھوں نے کہا ”مجھے امید ہے کہ آشرائے انڈر گریجویٹ پروگرام ایکویپمنٹ گرانٹس کے مالی تعاون سے مذکورہ تینوں پروجیکٹ طلباء کو انمول تجربہ فراہم کریں گے