شارجہ کتب میلے میں سونے کے پانی سے لکھا قرآن کا نسخہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-11-2021
 شارجہ کتب میلے میں سونے کے پانی سے لکھا قرآن کا نسخہ
شارجہ کتب میلے میں سونے کے پانی سے لکھا قرآن کا نسخہ

 


شارجہ:شارجہ کتب میلے میں قدیم قلمی نسخوں اور نایاب کتابوں کا گوشہ شائقین کی دلچسپی کا محور بنا ہوا ہے- یہاں شیشے کے بکس قلمی نسخوں اور نایاب کتابوں سے سجے ہوئے ہیں-

ان کی تاریخی اور ادبی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے اس وجہ سے انہیں شیشے کے سر بند بکسوں میں رکھا گیا ہے- ذرائع کے مطابق یہاں چوبیس قیراط سونے کے پانی سے تیار کردہ قرآّن کریم کا نسخہ بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے-

یہ بارہویں صدی عیسوی کا ہے- اس کا ہدیہ پانچ لاکھ یورو تک پہنچ چکا ہے- شارجہ کتب میلے میں انٹرنیشنل آرٹسٹ پیبلو پکاسو کے 31 فن پارے بھی شائقین کی طرف سے پسند کیے جارہے ہیں-

اس کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار یورو مقرر ہے- گھوڑوں سے متعلق کتاب بھی شائقین کی توجہ کا محور بنی ہوئی ہے-

اسے چوبیس قیراط سونے کے خالص پانی سے سجایا گیا ہے- شارجہ کتب میلے میں نایاب قلمی نسخوں کا انتخاب دس لاکھ 50 ہزار یورو میں فروخت کیا جارہا ہے-