اردو کی معروف ادیبہ حسینہ معین چل بسیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
حسینہ معین
حسینہ معین

 

 

کراچی

اردو کی معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین کا کراچی میں انتقال ہو گیا ہے۔ 79 سالہ حسینہ معین کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز بعد نمازِ عصر کراچی میں ہی ادا کی جائے گی۔

حسینہ معین 20 نومبر1941ء کو کانپور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم کانپور سے حاصل کی۔ حسینہ معین نے کراچی یونیورسٹی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرزکیا۔

ادب کی دنیا میں نام روشن کرنے والی حسینہ معین نے پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز بھی جیتا ہے۔ حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔

 حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم ’یہاں سے وہاں تک‘ تھی جس میں وحید مراد نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

حسینہ معین کے ساتھ  کنول نصیر کے انتقال کی بھی خبر  ہے ۔ کنول نصیر  پاکستان کی  پہلی  ٹیلی ویژن  پریزنٹر  اور اینکر تھیں  ۔

 

ان کے انتقال کی خبر آنے کے بعد ٹویٹر پرتعزیتی پیغامات کا ایک لامتناہی  سلسلہ  شروع ہو گیا