#KarinaKapoor

Story by  ایم فریدی | Posted by  AVT | 3 Years ago
پھر ماں بنی کرینہ
پھر ماں بنی کرینہ

 

ممبئی/ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے کے گھر میں ایک اور ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے- کرینہ کپور خان نے آج ایک بیٹے کو جنم دیا- اس خبر کا اعلان ان کی رشتہ دار ردھیما کپور ساہنی نے کیا ۔رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے کے قریب برج کینڈی ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں جہاں ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ گزشتہ برس اگست میں کرینہ کپور کے اُمید سے ہونے کی خبریں پھیلی تھیں جب وہ بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ بعدازاں 12 اگست 2020 کو کرینہ کپور اور سیف علی خان نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں تصدیق کی تھی کہ تیمور خان بڑے بھائی بننے والے ہیں۔اداکار جوڑے نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔