‘جے پور میں ’خوشبوؤں کی شام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2021
جے پور میں محفل مشاعرہ
جے پور میں محفل مشاعرہ

 

 

تراخیال بھی چھو کے جب گزرتا ہے

بدن کے رنگ سے آنچل مرامہلتا ہے

راجستھان اردو اکا دمی، جے پور کے زیر اہتمام کل ہند خواتین مشاعرے میں فوزیہ رباب کی پذیرائی عالمی یوم خواتین کے موقع پر راجستھان اردو اکا دمی، جے پور نے ’’خوشبوؤں کی شام ، خواتین کے نام ایک شان دار کل ہند خواتین مشاعرےکا انعقاد کیا جس میں سامعین نے بطور خاص گوا کی مشہور شاعرہ فوزیہ رباب کو بھر پور داد حسین سے نوازا۔ فوزیہ رباب نے خواتین کے حوالے سے اپنی نظم اور غزلیں پیش کیں، جس میں ان کے ان اشعار کو پسند کیا گیا۔۔

دروسہ کربھی مسکراتی ہے

درد کی پاسبان عورت ہے

آدی کچھ نہیں بنا اس کے

آدمی کی اڑان عورت ہے

اکادمی کے سکریٹری معظم علی نے بتایا کہ اس مشاعرے میں ملک بھر کی معروف شاعرات نے شرکت کی جن میں پر بھا ٹھا کر (جے پور )، ملک میم (جے پور )، حنا تیموری ( آگرہ)، انا دہلوی (دہلی)، صبا بلرام پوری (لکھنو) قمر سرور ( احدنگر) ، شبان شبنم (اجین)، فوزیہ رباب (گوا)، جیوتی آزاد ( گوالیر ) مہر ماہی (بانسواڑہ) اور زینت کیفی (ہے پور ) شامل ہیں۔

یہ مشاعرہ روندرمنچ، رام نواس باغ، جے پور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت ریاستی حقوق انسانی میشن راجستھان کے صدر کو پال کرشن و یاس نے کی ۔ مشاعرے کا افتتاح ڈویژنل کمشنر جے پور ، ڈاکٹر سمت شرما ( اڈمنسٹریٹر راجستھان اردو اکادمی، جے پور ) نے کیا۔

اس کے علاوہ مہمان اعزازی محمد یوسف (سابق صدر، راجستھان وقف بورڈ اور مہمان ذی وقار رفیق خان (ایم ایل اے، راجستھان) نے اس موقع پر خوش گوار تاثرات کا اظہار کیا۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مشہور شاعزمین شاداب نے انجام دیے۔