ممبئی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اتوار کے روز کہا کہ ہندوستان کو وبائی امراض کے بعد جلد بحالی کے راستے میں ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزیدبینکوں اور ان کے اضافی دائرے کی ضرورت ہے۔
ممبئی میں انڈین بینک ایسوسی ایشن کی 74 ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بینکنگ کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے اور یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ ملک کے تمام اقتصادی مراکزمیں کم از کم ایک ڈیجیٹل بینکنگ کی موجودگی رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بینکنگ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ضرورت کم از کم مزید پانچ پانچ ایس بی آئی سائز کے بینکوں کی ہے۔ سیتارمن نے پی ایس بی کی کوششوں کو سراہا کہ وبائی دور کے دوران بینکوں کا انضمام گاہکوں کو کچھ تکلیف پینچائے بغیر مکمل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے بعد کی دنیا میں ، ہینکس کو اپنی ذہنیت اور اپنے کاروبار کو چلانے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے بینکوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ماڈلز تیار کریں اور برآمدات پر مرکوز کاروبار کی بہتر تفہیم کریں کیونکہ ملک نے 2030 تک 2 ٹریلین ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا ہے۔ انفرا سیکٹر کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے ، انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری سیکٹر ڈویلپمنٹ مالیاتی ادارہ (DFI) جلد آرہا ہے۔
سیتارمن نے کہا کہ ہندوستانی معیشت ایک ری سیٹ کے نازک مرحلے پر ہے اور بینک بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرکے اس کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔