نئی دہلی/ آواز دی وائس
پیر کو آسمان چھوتی تیزی کے بعد منگل کے روز گھریلو شیئر بازار میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ڈی-اسٹریٹ پر ریلی کے بعد سرمایہ کاروں (بلز) نے سکون کا سانس لیا۔ منگل، 13 مئی 2020 کے تجارتی سیشن میں انڈیکس ہلکی گراوٹ کے ساتھ کھلے۔
این ایس ای نفٹی 50 12.40 پوائنٹس یا 0.05 فیصد گر کر 24,912 پر کھلا، اور جلد ہی یہ 200 پوائنٹس یعنی 0.84 فیصد سے زیادہ گر کر تقریباً 24,700 کے قریب کاروبار کرنے لگا۔ بی ایس ای سینسیکس 89 پوائنٹس یا 0.11 فیصد کی کمی کے ساتھ 82,340 پر کھلا، اور بعد میں یہ 800 پوائنٹس یعنی 1.09 فیصد سے زیادہ گر کر 81,500 کے قریب کاروبار کر رہا تھا۔
نفٹی 50 میں سب سے زیادہ فائدے میں رہنے والے شیئرز میں سن فارما، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، انڈس انڈ بینک، بھارت الیکٹرانکس اور ہیرو موٹوکارپ شامل تھے۔ مارکیٹ کھلتے ہی انفوسس، ایل اینڈ ٹی، ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ٹاٹا موٹرز جیسے شیئرز ٹاپ موورز میں شامل رہے۔ دباؤ میں رہنے والے شیئرز میں انفوسس، وپرو، ہنڈالکو، زوماٹو اور ٹاٹا اسٹیل شامل تھے، جو نقصان میں کاروبار کرتے دکھائی دیے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد گھریلو کرنسی (روپیہ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں 49 پیسے یا 0.57 فیصد مضبوط ہو کر 85.89 پر پہنچ گئی۔ اس دوران ڈالر انڈیکس 0.23 فیصد گر کر 101.56 پر آ گیا۔
عالمی بازاروں میں ملا جلا رجحان
منگل کے کاروبار میں جہاں ہندوستانی بازار لڑکھڑا گئے، وہیں جاپان کا نِکّی 225، چین کا شنگھائی کمپوزٹ اور تائیوان کا تائیوان ویٹڈ جیسے کئی بڑے ایشیائی بازار سبز نشان میں تجارت کرتے نظر آئے۔ البتہ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج سے جڑے فیوچر کنٹریکٹس میں 0.25 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔