اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-03-2026
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

 



نئی دہلی
ہندوستانی شیئر بازار ہفتے کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ، 6 مارچ کو گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ دونوں بڑے اشاریے بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی 50 ابتدائی کاروبار میں سرخ نشان پر نظر آئے۔ نفٹی 178.75 پوائنٹ گر کر 24,587.15 پر کھلا، جبکہ بی ایس ای سینسیکس 572.43 پوائنٹ گر کر 79,443.47 پر کاروبار کرتا ہوا دیکھا گیا۔
مغربی ایشیا میں جاری ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل نکاسی کے درمیان جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں یہ گراوٹ دیکھی گئی۔
سینسیکس میں شامل کمپنیوں کی صورتحال
سینسیکس میں شامل کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بینک، انٹرگلوب ایوی ایشن، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایچ ڈی ایف سی بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ اور ٹاٹا اسٹیل سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے شیئروں میں شامل تھے۔ وہیں ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ٹیک مہندرا، انفوسس، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز اور بھارت الیکٹرانکس کو فائدہ ہوا۔
ایشیائی بازاروں کا حال
ایشیائی بازاروں میں ساؤتھ کوریا کا کوسپی ایک فیصد سے زیادہ نیچے ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ جاپان کا نکئی 225، شنگھائی کا ایس ایس ای کمپوزٹ انڈیکس اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس اوپر ٹریڈ کر رہے تھے۔ جمعرات کو یو ایس بازار نیچے بند ہوا تھا۔
ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، فارن انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز نے جمعرات کو 3,752.52 کروڑ روپے کے ایکویٹی شیئر فروخت کیے، جبکہ ڈومیسٹک انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز نے 5,153.37 کروڑ روپے کے شیئر خریدے۔
جمعرات کو سبز نشان پر بند ہوا تھا شیئر بازار
شیئر بازار کے لیے جمعرات کا دن کچھ حد تک راحت بھرا رہا تھا۔ سینسیکس 899 پوائنٹ یا 1.14 فیصد کی تیزی کے ساتھ 80,015.90 پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی بھی 285 پوائنٹ یا 1.17 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,765 پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔
جمعرات کو نفٹی کے شیئروں کی بات کریں تو اڈانی پورٹس، ہنڈالکو، ایل اینڈ ٹی، کول انڈیا اور این ٹی پی سی ٹاپ گینرز رہے، جبکہ ٹیک مہندرا، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ سی ایل ٹیک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز ٹاپ لوزرز میں شامل رہے۔