نئی دہلی
مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان عالمی شیئر بازاروں میں گراوٹ اور خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے اثرات کے باعث پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں بھاری کمی دیکھی گئی۔
بی ایس ای سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 724.95 پوائنٹس گر کر 73,518.39 پر پہنچ گیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 222.45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,138.60 کی سطح پر آ گیا۔سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں مہندرا اینڈ مہندرا، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، انٹرگلوب ایوی ایشن، ٹرینٹ، بجاج فنانس اور ایٹرنل کے حصص میں سب سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی۔ دوسری جانب پاور گرڈ، سن فارما، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ایکسس بینک کے حصص میں اضافہ دیکھا گیا۔
ایشیائی بازاروں میں جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکئی 225، چین کا ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ بھی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔امریکی بازار جمعہ کے روز بھاری گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔
بین الاقوامی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 3.51 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 96.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار (ایف آئی آئی) جمعہ کو خالص فروخت کنندہ رہے اور انہوں نے 8,776.25 کروڑ روپے مالیت کے حصص فروخت کیے۔واضح رہے کہ جمعہ کو سینسیکس 116.67 پوائنٹس اور نفٹی 49.85 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تھا۔