شیئر مارکیٹ کریش

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-05-2025
شیئر مارکیٹ کریش
شیئر مارکیٹ کریش

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی شیئر بازار میں آج یعنی 22 مئی 2023 کو کاروبار کی شروعات زبردست گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ بی ایس ای  سینسیکس اور این ایس ای نفٹی دونوں اہم اشاریے سرخ نشان پر کھلے اور ابتدائی کاروبار میں بھاری نقصان میں دکھائی دیے۔ سینسیکس 578.3 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 81,018.33 پوائنٹس پر کھلا جبکہ نفٹی 203.45 پوائنٹس گر کر 24,610 پوائنٹس پر آ گیا۔
کاروبار شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد انڈیکسز میں مزید گراوٹ دیکھی گئی۔
سینسیکس 746.48 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80,832.82 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ نفٹی 233.80 پوائنٹس گر کر 24,575.65 پوائنٹس پر تجارت کرنے لگا۔
سینسیکس میں کن کمپنیوں کو نقصان اور فائدہ ہوا؟
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے پاور گرڈ، ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، نیسلے، ہندستان یونی لیور، آئی ٹی سی، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئرز میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ وہیں اڈانی پورٹس اور انڈس انڈ بینک کے شیئرز میں اضافہ درج کیا گیا۔
ایشیائی بازاروں کی حالت
ایشیا کے بازاروں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ جاپان کا نکی 225، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ اور جنوبی کوریا کا کوسپی نقصان میں رہے، جبکہ چین کا شنگھائی ایس ایس ای کمپوزٹ فائدے میں رہا۔
امریکی بازار اور برینٹ کروڈ
امریکی بازار بدھ کے روز بھاری گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ بین الاقوامی معیار کے برینٹ کروڈ آئل میں بھی 0.05 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی، اور اس کی قیمت 64.88 ڈالر فی بیرل رہی۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری
شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار  بدھ کے روز خریدار رہے اور انہوں نے خالص طور پر 2,201.79 کروڑ روپے کے شیئرز کی خریداری کی۔ بدھ کو سینسیکس 410.19 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81,596.63 پوائنٹس پر جبکہ نفٹی 129.55 پوائنٹس بڑھ کر 24,813.45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔