سعودی عرب - ہندوستان کے ساتھ تجارتی راہداری پر کام کر رہا ہے: ولی عہد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2023
سعودی عرب - ہندوستان  کے ساتھ تجارتی راہداری پر کام کر رہا ہے: ولی عہد
سعودی عرب - ہندوستان کے ساتھ تجارتی راہداری پر کام کر رہا ہے: ولی عہد

 

 نئی دہلی : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت انڈیا کے ساتھ مل کر ایک تجارتی راہداری کے مصوبے پر کام کر رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ولی عہد نے یہ بات پیر کو انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں سعودی انڈین سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے اجلاس میں کہی ہےان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ مفاد میں ہیں اور ہم اپنے لیے مستقبل کے مواقعوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے سعودی انڈیا شراکت داری کونسل کے ذریعے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے امید کا اظہار کیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب میں موجود انڈین کمیونٹی ہمارا حصہ ہے۔ ہم ان کا ویسا ہی خیال رکھتے ہیں جیسا کہ ہم اپنے شہریوں کا رکھتے ہیں۔

اس سے قبل ولی عہد نے انڈیا کے ساتھ چند اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔انڈیا نے بھی سعودی عرب کے ساتھ ’سٹریٹیجک‘ شراکت داری کا خیرمقدم کیا ہے۔

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ولی عہد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج ہم نے مل کر ایک تاریخی تاریخی راہداری کے قیام کا آغاز کیا ہے۔اس سے قبل دونوں رہنما سنیچر کو جی 20 کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے جہاں ایک نئی تجارتی رہداری کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

 وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مشترکہ طور پر میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنے پریس بیان میں کہاکہ "ہندوستان اور سعودی عرب کی دوستی علاقائی اور عالمی استحکام، خوشحالی اور انسانی بہبود کے لیے اہم ہے۔ ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے رہنماؤں کی پہلی میٹنگ میں شرکت کرنا ان کے لیے خوشی کی بات ہے، جس کا اعلان 2019 میں سعودی عرب کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ ان چار سالوں میں، یہ کونسل ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک موثر ذریعہ کے طور پر ابھری ہے۔"

مسٹر مودی نے کہاکہ ’’اس کونسل کے تحت دونوں کمیٹیوں کی کئی میٹنگیں ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے ہر شعبے میں ہمارا باہمی تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہم بدلتے وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنے تعلقات میں نئی ​​اور جدید جہتیں شامل کر رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہندوستان کے لئے ہمارے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دنیا کی دو سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کے طور پر ہمارا باہمی تعاون پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ "سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ میری ملاقات میں ہم نے اپنی قریبی شراکت داری کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے متعدد اقدامات کی نشاندہی کی۔" ہماری آج کی ملاقات ہمارے تعلقات کو ایک نئی توانائی، ایک نئی سمت دے گی اور انسانیت کی بہتری کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کی ترغیب دے گی۔‘‘
مسٹر مودی نے کہاکہ ’’ہم نے مل کر ہندوستان، مغربی ایشیا اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری کے قیام کی ایک تاریخی شروعات کی ہے۔ یہ راہداری نہ صرف دونوں ممالک کو جوڑے گی بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعاون، توانائی کی ترقی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو بھی مضبوط کرے گی۔
سعودی عرب کے ولی عہد کی قابل اور دور اندیش قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "میں آپ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ سعودی عرب آپ کی قیادت میں اور آپ کے وژن 2030 کے ذریعے تیزی سے معاشی اور سماجی ترقی کر رہا ہے۔