نئی دہلی: ہندوستان کے سب سے امیر شخص اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے مسلسل تیسرے سال کوئی تنخواہ نہیں لی یعنی وہ اپنی کمپنی میں پچھلے تین برسوں سے بغیر کسی تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔
جب کووڈ وبائی بیماری کی وجہ سے معیشت اور کاروبار متاثر ہو رہے تھے، تب مسٹر مکیش امبانی نے کمپنی کے مفاد میں اپنی تنخواہ رضاکارانہ طور پر چھوڑ دی تھی۔ ریلائنس کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امبانی کا معاوضہ مالی سال 2022-23 میں صفر تھا۔ پچھلے تین برسوں میں مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے کردار کے لیے تنخواہ کے علاوہ کسی قسم کے الاؤنس، مراعات، ریٹائرمنٹ کے فوائد، کمیشن یا اسٹاک آپشنس کا فائدہ نہیں لیا