ایکسپو 2020 دوبئی : ہندوستانی پویلین کا افتتاح مودی کرینگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2021
دوبئی ایکسپو
دوبئی ایکسپو

 

 

نئی دہلی:  دوبئی ایکسپو 2020 میں اس بار ہندوستان کا پویلین بھی توجہ کا مرکز بنے گا ۔ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یہ پویلین شاندار ہوگا اور اس میں نہ صرف بھارت کی شاندار ثقافت اور اس کے ماضی کی جھلک پیش کی جائے گی بلکہ ان صلاحیتوں اور مواقع کو بھی دکھایا جائے گا ۔جس کی پیش کش یہ گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر کرتا ہے۔

مارچ 2022 تک چلنے والے چھ ماہ کے ایکسپو 2020 دوبئی میں بھارت کی شرکت کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے کامرس و صنعت کی وزارت کے سکریٹری جناب بی وی آر سبرامنیم نے کہا کہ ’’ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین میں 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے لئے ابھرتے ہوئے بھارت کے بڑھتے ہوئے قدموں کی جھلک پیش کی جائے گی۔

ایکسپو میں کووڈ۔ 19 کے خلاف بھارت کی غیر معمولی لڑائی اور ایکسپو 2020 دوبئی میں بھارت کی شرکت دنیا کے لئے بڑے مواقع پیش کرنے والے ایک عالمی کاروباری مرکز کے طور پر بھارت کے ابھرنے کو اہم موضوع بنایا جائے گا-

 سبرامینم نے کہا ’’ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین پائیداری کے ساتھ ساتھ مواقع اور آگے بڑھنے کی صلاحیت کے ستون پر ابھرتے ہوئے بھارت ، ایک ایسے ملک جو دنیا کے مستقبل کی قیادت کے لئے تیار ہے کی جھلک پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایسے وقت میں جب بھارت اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے، انڈی پویلین امرت مہوتسو تقریبات کی جھلک پیش کرے گا ۔

جس کا آغاز بھارت کے وزیراعظم کریں گے اور کئی سرگرمیوں اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ نئے بھارت کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

awazurdu

اس کے چار منزلہ ڈھانچے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زونز کی نشان دہی 11 بنیادی موضوعات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

آب و ہوا اور حیاتیاتی تنوع، خلا، شہری اور دیہی ترقی، رواداری اور شمولیت ، گولڈن جوبلی ، علم اور آموزش، سفر اور کنکٹی وٹی، عالمی مقاصد، صحت اور تندرستی، فود ایگریکلچر اور روزگار اور پانی ۔

انڈیا پویلین میں آنے والوں کو ستاروں سے جگماتی نائٹ، طرح طرح کے ثقافتی شو، بھارتی تہواروں کی تقریبات دیکھنے اور بھارت کے لذیذ کھانوں سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

بھارت کی شرکت کے لئے لوگوں کا جو ڈیزائن ہے اس میں چکر دکھایا گیا ہے جس سے طاقت، ہمت اور ترقی کے لئے آگے بڑھنے کا پتہ چلتا ہے۔ رنگ بھارت کے جھنڈے سے لئے گئے ہیں۔

زعفرانی رنگ طاقت اور حوصلے کی علامت ہے، سفید رنگ امن اور سچائی کو ظاہر کرتا ہے اور ہرا پیدواری صلاحیت ، ترقی اور پاکیزگی کی نمائندگی کرتا ہے۔

 

اس کو ایکسپو 2020 دوبئی کے دوران تمام سرکاری مراسلات اور اسٹیشنری میں استعمال کیا جائے گا۔ ایکسپو 2020 میں بھارت کی شرکت کو انڈیا پویلین کی ویب سائٹ

(www.indiaexpo2020.com)کے ذریعہ کور کیا جا ئے گا۔

اس ویب سائٹ کو ایکسپو 2020 دوبئی کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام اور پویلین میں آنے والوں کو پروگرام، تقریبات اور سرگرمیوں کی معلومات فراہم کرانا ہے۔

awazurdu

ویب سائٹ میں میڈیا رجسٹریشن کے لئے ایک علیحدہ سیکشن ہوگا جس کے ذریعہ صحافی اور میڈیا ہاؤس ذاتی طور پر یا آن لائن انڈیا پویلین کی سرگرمیوں کو کور کرنے کی مناسب اجازت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایکسپو 2020دوبئی میں انڈیا پویلین کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے کرم دیکھیں۔

https://www.indiaexpo2020.com/

ایکسپو 2020 دوبئی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے کرم دیکھیں

: https://www.expo2020dubai.com/en

 

awazurdu