#Wuhan

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
#Wuhan
#Wuhan

 

 

چین: ووہان کی لیبارٹری میں تین تحقیق کار ہوگئے تھے بیمار نئی دہلی: کورونا کا نام آتا ہے تو دنیا کی نظر خود بخود چین کی جانب اٹھ جاتی ہے،جہاں ووہان میں ایسا کچھ ہوا تھا جس کی سزا آج تک دنیا بھگت رہی ہے۔ چین نے اس سلسلے میں با ر بار تردید کی اور کئی عالمی اداروں نے اسے کلین چٹ دی مگر یہ ایک پراسرار معاملہ بنا رہا ہے۔ دنیا کو اس بات پر یقین ہے کہ جو ہوا ہے وہ ووہان کی دین ہے۔اب ایک بار پھر ایک خبر سامنے ٓائی ہے۔امریکی انٹیلی جنس کو پتہ چلا ہے کہ کرونا (کورونا) وائرس کی وبا شروع ہونے سے پہلے چینی شہر ووہان کی لیبارٹری میں کام کرنے والے تین ریسرچرز اتنے بیمار ہوئے کہ انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کے رہنما اس وبا کے سارے عرصے میں چین کی ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی سے وائرس 'وائرس کے لیک ہونے' کے نظریے پر زور دیتے رہے ہیں۔