جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 34 طلبہ ٹی سی ایس میں منتخب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 34 طلبہ ٹی سی ایس میں منتخب
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 34 طلبہ ٹی سی ایس میں منتخب

 



نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل نے 2027 بیچ کے 34 طلبہ کے ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز میں انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ منتخب طلبہ بی ٹیک۔ ایم ٹیک۔ ایم سی اے اور ایم ایس سی پروگراموں سے تعلق رکھتے ہیں۔کیمپس پلیسمنٹ کے تحت 25 جولائی 2026 کو فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی کمپیوٹر لیبارٹریز میں اہلیتی امتحان منعقد ہوا۔ 2 شفٹوں میں ہونے والے امتحان میں مجموعی طور پر 300 طلبہ نے شرکت کی۔

امتحان کے بعد 117 طلبہ کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ انٹرویوز 3 اور 4 اگست 2026 کو ٹی سی ایس کے دفتر میں منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد 34 طلبہ کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔منتخب طلبہ کو ٹی سی ایس کے 3 مختلف شعبوں میں ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے۔

ٹی سی ایس پرائم: 1 طالب علم منتخب ہوا جسے سالانہ 9.09 لاکھ سے 11.59 لاکھ روپے تک کا پیکیج دیا گیا ہے۔

ٹی سی ایس ڈیجیٹل: 26 طلبہ منتخب ہوئے جنہیں سالانہ 7.09 لاکھ سے 7.39 لاکھ روپے تک کا پیکیج دیا گیا ہے۔

ٹی سی ایس ننجا: 7 طلبہ منتخب ہوئے جنہیں سالانہ 3.46 لاکھ سے 3.62 لاکھ روپے تک کا پیکیج دیا گیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل طلبہ کو معیاری تربیت اور معروف اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے تاکہ وہ کامیاب اور بہتر پیشہ ورانہ مستقبل تشکیل دے سکیں۔

یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کی اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی۔ اعزازی ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر صباح خان اور پروفیسر ریحان خان سوری نے منتخب طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام منتخب طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کے کامیاب اور روشن پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔