تزئین صدیقی :نفسیات کے مضمون میں یوجی سی۔نیٹ امتحان میں کل ہند پہلی پوزیشن

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2026
 تزئین صدیقی :نفسیات کے مضمون میں یوجی سی۔نیٹ امتحان میں کل ہند پہلی پوزیشن
تزئین صدیقی :نفسیات کے مضمون میں یوجی سی۔نیٹ امتحان میں کل ہند پہلی پوزیشن

 



نئی دہلی :شعبہ نفسیات میں پروفیسر شیما علیم کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کرنے والی تزئین صدیقی نے نفسیات کے یوجی سی۔نیٹ امتحان میں شاندار سو فی صد کے ساتھ کے ساتھ آل انڈیا ون رینگ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ امتحان میں شامل تقریباً بائیس ہزار آٹھ سو چونسٹھ امیدواروں میں سے تزئین نے 'آل انڈیا رینک ون حاصل کی اور جے آر ایف(جونیئر ریسرچ فیلوشپ) اور اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے اہلیت حاصل کی جو واقعی ایک شاندار کامیابی اور باعث افتخار ہے۔ یہ کامیابی ان کی سخت محنت، لگن، تعلیمی عمدگی اور بہترین رہنمائی کا پختہ ثبوت ہے۔
 
ان کی رسرچ گائڈ پروفیسر شیما علیم نے کہا کہ ”یہ خالصتاً تزئین کی سخت محنت اور عزم کا نتیجہ ہے جس کے طفیل انہیں یہ شان دارکامیابی ملی ہے۔ چونکہ وہ اسی شعبے کی طالبہ رہی ہیں، اس لیے ہم ان کی ترقی اور پیش رفت کے گواہ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں مزید بلندیوں کو چھوئیں گی اور یونیورسٹی کا نام بھی روشن کریں گی“۔
 
محترمہ تزئین کی کامیابی ایک وسیع تر اور انتہائی حوصلہ افزا رجحان کی بھی عکاس ہے: بہترین اور ذہین ترین طلبہ اپنی اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا انتخاب کر رہے ہیں۔ جامعہ واضح طور پر درست سمت میں گامزن ہے، جہاں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ تعلیمی عمدگی کے حصول کے لیے اسے تیزی سے اپنی پہلی ترجیح قرار دے رہے ہیں۔