#SaveFarming_SaveDemocracy

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-06-2021
#SaveFarming_SaveDemocracy
#SaveFarming_SaveDemocracy

 

 

نئی دہلی:کسانوں کی تحریک میں ایک بار پھر حرکت پیدا ہورہی ہے۔ کورونا کے دوران خاموشی کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے ایک بار پھر دہلی کی سرحد پرہلچل پیدا کردی ہے۔ آج غازی پور بارڈر پر سہارنپور اور مظفر نگر سے کسان سینکڑوں کی تعداد میں ٹریکٹر لے کر دہلی بارڈر پر پہنچے۔ گزشتہ کچھ مہینوں کے مقابلے میں آج بارڈر پر کسانوں کی تعداد کافی زیادہ نظر آ رہی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیت کی قیادت میں یہ سبھی ٹریکٹر غازی پور بارڈر پر پہنچے ہیں۔ اس دوران نریش ٹکیت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر حکومت بات نہیں مانتی ہے تو ہم آئندہ الیکشن کی کھل کر مخالفت کریں گے۔