مانو کے ریسرچ اسکالر عارف علی کا لداخ میں جونیئر لیکچرر اردو کے عہدے پر انتخاب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 16-09-2026
مانو کے ریسرچ اسکالر عارف علی کا لداخ میں جونیئر لیکچرر اردو کے عہدے پر انتخاب
مانو کے ریسرچ اسکالر عارف علی کا لداخ میں جونیئر لیکچرر اردو کے عہدے پر انتخاب

 



حیدرآباد، 11 ستمبر 2026: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، حیدرآباد کے مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت (CUCS) کے پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر عارف علی کا یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC)، نئی دہلی کے ذریعے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے محکمہ اسکولی تعلیم میں جونیئر لیکچرر (+2) اردو کے عہدے پر انتخاب ہوا ہے۔

مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کی انچارج ڈائریکٹر پروفیسر نکہت جہاں سمیت مرکز کے تمام اساتذہ، عملے اور ریسرچ اسکالرز نے عارف علی کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت مانو کا ایک اہم تحقیقی مرکز ہے جو اردو زبان و ادب کے ساتھ ساتھ گنگا جمنی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ مرکز کی جانب سے ششماہی تحقیقی و ادبی مجلہ ’ادب و ثقافت‘ بھی شائع کیا جاتا ہے، جس نے ادبی اور تحقیقی حلقوں میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔