#Kandahar

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2021
#Kandahar
#Kandahar

 

 

کابل: طالبان کی پیشقدمی بڑھتی جارہی ہے ،کل رات کو طالبان نے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ ہرات گیارواں صوبائی دارالحکومت ہے جو طالبان کے قبضے میں گیا ہے۔ افغانستان میں طالبان نے ہرات اور قندھار کے اہم شہروں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ اپنے سفارتی عملے کو نکالنے کے لیے ہزاروں فوجی افغانستان بھیج رہے ہیں۔ امریکہ نے طالبان کو عارضی طور پر تعینات کیے جانے والے فوجیوں پر حملوں سے باز رہنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔