#HappyTeachersDay2021

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2021
#HappyTeachersDay2021
#HappyTeachersDay2021

 

 

صدر جمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند نے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا، ”یوم اساتذہ ایک عظیم ماہر تعلیم، فلسفی اور ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھاکرشنن کی یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔

میں یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یوم اساتذہ ایک ایسا موقع ہے جب ہم ان تمام اساتذہ کی خدمات کا احترام کرتے ہیں جو ہمارے بچوں کی فکری اور اخلاقی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہندوستانی روایت میں، اساتذہ کو خدا کے مقام پر رکھا جاتا ہے۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران، اساتذہ کے ذریعہ اپنایا گیا تدریسی عمل بھی ایک بڑی تبدیلی سے گزرا۔ لاک ڈاؤن کے دوران، ہمارے اساتذہ نے تعلیم کے آن لائن میڈیم کے تعارف سے وابستہ ہر چیلنج کو قبول کیا۔ انھوں نے طلبا کی بلا تعطل تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ اس موقع پر، آئیے ہم سب ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں اہم تعاون کے لیے پوری ٹیچنگ کمیونٹی کا شکریہ ادا کریں۔“