جامعہ ملیہ : بی ٹیک طالب علم کو ویزا سے 35 لاکھ روپے سالانہ کا پری پلیسمنٹ آفر

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2026
جامعہ ملیہ: بی ٹیک طالب علم کو ویزا سے 35 لاکھ روپے سالانہ کا پری پلیسمنٹ آفر
جامعہ ملیہ: بی ٹیک طالب علم کو ویزا سے 35 لاکھ روپے سالانہ کا پری پلیسمنٹ آفر

 



نئی دہلی۔ :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم محمد شمعون نے عالمی ادائیگیوں کی کمپنی ویزا کی جانب سے 35 لاکھ روپے سالانہ کے پیکیج کے ساتھ باوقار پری پلیسمنٹ آفر حاصل کیا ہے۔محمد شمعون بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ کے 2027 بیچ کے طالب علم ہیں۔ ان کا انتخاب آن لائن اسیسمنٹ اور انٹرویو کے عمل کے بعد ویزا میں سمر انٹرن شپ کے لیے ہوا تھا۔ انہیں انٹرن شپ کے دوران 90 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا گیا۔

شاندار کارکردگی کے بعد پری پلیسمنٹ آفر

انٹرن شپ کی کامیاب تکمیل اور شاندار کارکردگی کے بعد ویزا نے محمد شمعون کو 35 لاکھ روپے سالانہ کے پیکیج کے ساتھ پری پلیسمنٹ آفر دیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کے مطابق یہ کامیابی محمد شمعون کی محنت اور قابلیت کا نتیجہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کی ان کوششوں کو بھی اجاگر کرتی ہے جن کے ذریعے طلبہ کو پیشہ ورانہ میدان میں معیاری مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

یونیورسٹی حکام نے مبارک باد دی

اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی۔ اعزازی ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر صباح خان اور ٹی پی او پروفیسر ریحان خان سوری نے محمد شمعون کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے ان کی محنت اور عزم کو سراہا۔یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف اور مسجل پروفیسر مہتاب عالم رضوی کا بھی مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے محمد شمعون کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔