اے ایم یو :22 طلبہ، انٹرن شپ کے ساتھ کل وقتی ملازمت کے لیے منتخب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2026
 اے ایم یو :22 طلبہ، انٹرن شپ کے ساتھ کل وقتی ملازمت کے لیے منتخب
اے ایم یو :22 طلبہ، انٹرن شپ کے ساتھ کل وقتی ملازمت کے لیے منتخب

 



علی گڑھ، : ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کے زیر اہتمام منعقدہ پلیسمنٹ مہم کے دوران ایپام سسٹمز نے کالج کے 22 طلبہ کو انٹرن شپ کے ساتھ کل وقتی ملازمت کے لیے منتخب کیاہے، جو کالج میں نئے تعلیمی سیشن کی پہلی بڑی کیمپس پلیسمنٹ مہم ہے۔ ان میں بی ٹیک مصنوعی ذہانت کے 4، بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ کے 13، بی ٹیک الیکٹرانکس انجینئرنگ کے 2 اور ایم سی اے کے 3 طلبہ شامل ہیں۔

منتخب طلبہ میں محمد فراز راجپوت، خوشنما پروین، محمد طٰہ رضوی اور سید اویس احمد (بی ٹیک مصنوعی ذہانت)، واثق علی، ابھیشیک گپتا، حمزہ خان، محمد انس شاہد، محمد عباس صفوی، محمد عارف راعینی، محمد ثاقب، ندا تشمین خان، روحی پروین، سید سعادت احمد، دانیال جاوید اور رفقہ فاطمہ (بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ)؛ چیشٹا وششٹھ اور اکبر علی خان (بی ٹیک الیکٹرانکس انجینئرنگ)؛ اور طیبہ اعظم، ساحل آفریدی، محمد فردوس عالم اور محمد وصی امام (ایم سی اے) شامل ہیں۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی لگن اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کی جانب سے صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے اور معروف کمپنیوں کو کیمپس میں لانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

کالج کی ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ انچارج پروفیسر معینہ اطہر نے بھی طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور انتخابی عمل کے دوران ان کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔