علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ انگریزی کی بی اے آنرز انگریزی لٹریچر کی چوتھے سال کی طالبہ ونشیکا چٹرجی نے قومی سطح پر یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے گوگل جیمنی ایمبیسڈر پروگرام میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
مئی سے نومبر 2026 تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں ونشیکا چٹرجی کو ملک بھر کے لاکھوں طلبہ میں سے منتخب کیا گیا۔ وہ اس قومی سطح کے اقدام میں اے ایم یو کی واحد طالبہ تھیں جنہیں یونیورسٹی کی نمائندگی کا موقع ملا۔
اس پروگرام کا مقصد ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور گوگل کے جیمنی ٹولز کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ان کے عملی استعمال کو فروغ دینا تھا۔
پروگرام کے دوران ونشیکا نے سیفائر ایمبیسڈر ٹیگ (Sapphire Ambassador Tag) حاصل کیا اور 10,000 طلبہ ایمبیسڈرز کی قومی درجہ بندی میں 935واں مقام حاصل کیا۔ یہ کامیابی پروگرام کے تحت انہیں سونپی گئی سرگرمیوں میں ان کی شرکت اور کارکردگی کی عکاس ہے۔