اے ایم یو: نبیلہ خان نےجیتا ڈاکٹر کرنی سنگھ فیڈریشن کپ میں گولڈ میڈل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 16-09-2026
اے ایم یو:  نبیلہ خان نےجیتا ڈاکٹر کرنی سنگھ فیڈریشن کپ  میں  گولڈ میڈل
اے ایم یو: نبیلہ خان نےجیتا ڈاکٹر کرنی سنگھ فیڈریشن کپ میں گولڈ میڈل

 



 علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے شعبہ بایوکیمسٹری کی بی ایس سی سالِ سوم کی طالبہ نبیلہ خان نے ڈاکٹر کرنی سنگھ جی رولر ڈربی فیڈریشن کپ 2026 میں طلائی تمغہ جیت کر یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔ نبیلہ خان اترپردیش کی ٹیم کا حصہ تھیں، جس نے راجستھان کے بیکانیر میں منعقدہ قومی سطح کے اس مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اترپردیش کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ ٹیم نے ابتدائی مقابلوں میں راجستھان کو 40-11، تلنگانہ کو 83-22 اور کرناٹک کو 36-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

قومی سطح کی اس چیمپئن شپ کا انعقاد رولر اسکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا نے کیا، جبکہ راجستھان اسکیٹ ایسوسی ایشن نے اس کی میزبانی کی۔ مقابلے میں ملک کی مختلف ریاستوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔