اے ایم یو: مریم اور سیدہ لائبہ علی نے رولر ڈربی فیڈریشن کپ میں جیتا گولڈ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2026
اے ایم یو: مریم اور سیدہ لائبہ علی نے رولر ڈربی فیڈریشن کپ میں جیتا گولڈ
اے ایم یو: مریم اور سیدہ لائبہ علی نے رولر ڈربی فیڈریشن کپ میں جیتا گولڈ

 



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول گرلز کی طالبات مریم اور سیدہ لائبہ علی نے بیکانیر راجستھان میں منعقدہ ڈاکٹر کرنی سنگھ جی رولر ڈربی فیڈریشن کپ 2026 میں طلائی تمغہ جیت کر یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔

دونوں طالبات نے اتر پردیش کی نمائندگی کرتے ہوئے پورے مقابلے کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر شاندار کارکردگی پیش کی۔ اتر پردیش کی ٹیم نے فائنل تک پہنچنے سے قبل راجستھان تلنگانہ اور کرناٹک کی ٹیموں کو شکست دی۔ فائنل میں بھی راجستھان کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور فیڈریشن کپ کا خطاب حاصل کیا۔

طالبات کی کامیابی پر سینئر سیکنڈری اسکول گرلز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پرنسپل نغمہ عرفان نے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں توازن برقرار رکھنا بھی اہم ہے۔

اس موقع پر نائب پرنسپل زویا ثمر اور کھیلوں کی ذمہ داری سنبھالنے والے کامران خان بھی موجود تھے۔