علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 6 طلبہ کا معروف اداروں میں انتخاب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-11-2026
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 6 طلبہ کا معروف اداروں میں انتخاب
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 6 طلبہ کا معروف اداروں میں انتخاب

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 6 طلبہ کو یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام منعقدہ پلیسمنٹ مہمات کے دوران مختلف معروف اداروں میں ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

منتخب ہونے والے طلبہ میں سے 4 کا انتخاب انجینئرنگ، سائنس اور انفراسٹرکچر سلوشنز کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی ڈبلیو ایس پی انڈیا نے کیا ہے۔ ان میں ایم ایس سی اپلائیڈ جیولوجی کے طالب علم محمد عون اور ایم ٹیک سول انجینئرنگ (ہائیڈرولکس) کے طالب علم شاہد جبار شامل ہیں۔ جبکہ ایم ٹیک اسٹرکچرل انجینئرنگ کے محمد امین انصاری اور ایم ٹیک اسٹرکچرز کے محمد ثاقب بھی منتخب ہوئے ہیں۔

اسی طرح ایم بی اے انٹرنیشنل بزنس کی طالبہ حمنہ تاج کو ملٹی نیشنل کمپنی ٹی اے بی گروپ نے ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ ایم اے نفسیات کی طالبہ طوبیٰ نوید کا انتخاب بوسکو کے ایک پروجیکٹ کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں (یو این ایچ سی آر) کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) سعد حمید نے منتخب طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔