کابل میں اسکولی بچوں کے قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں غم و غصہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کو ایک سکول میں ایک سے زیادہ بم دھماکوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب طالبات سید الشہدا سکول سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو رہی تھیں۔ٹی وی چینل طلوع نیوز کی فوٹیج میں اسکول کے باہر افراتفری کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں جس میں سڑک پر خون آلود کتابیں اور اسکول بیگز بکھرے پڑے ہیں اور لوگ متاثرین کی مدد کے لیے دوڑ رہے ہیں۔