سعودی اداکارہ اریج عبداللہ کا قاہرہ میں انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-12-2021
سعودی اداکارہ اریج عبداللہ کا قاہرہ میں انتقال
سعودی اداکارہ اریج عبداللہ کا قاہرہ میں انتقال

 


قاہرہ:سعودی اداکارہ اریج عبداللہ اتوار کو قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی۔

 ذرائع کے مطابق24 سالہ اداکارہ کے فلیٹ میں جب ان کی ملازمہ داخل ہوئیں تو وہ مردہ حالت میں ملیں۔ اداکارہ کی ملازمہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس افسران کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ان کی موت میں قتل کا شبہ نہیں اور ممکنہ طور پر یہ اچانگ طبعی موت ہے۔ کیس کو فوری طور پر پبلک پراسکیوشن کو ریفر کیا گیا جس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے فوری پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا۔

پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون سوتے ہوئے پلمونری امبولزم کا شکار ہوئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ جس کے بعد پراسکیوشن نے اداکارہ کی لاش کو تدفین کے لیے سعودی عرب بھیجنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔