پاکستان:کوروناویکیسن نہ لگوانے پرنوکری سے معطلی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
ویکسین نہ لگوایاتو....
ویکسین نہ لگوایاتو....

 

 

اسلام آباد

کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر سرکاری ملازمین کی معطلی اور تنخواہیں روکے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔

ڈی پی او بنوں کےمطابق کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا جب کہ معطل لیڈی کانسٹیبل کی تنخواہیں بھی روکنےکا حکم دیا گیا ہے۔ کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بند کرنے کی ہدایت دوسری جانب کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ضلع قمبر شہدادکوٹ پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت روکی گئی ہیں جن اہلکاروں کی تنخواہیں روکی گئیں ان میں 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر، 27 اے ایس آئی، 68 ہیڈ کانسٹیبل، 506 کانسٹیبل اور دفتری عملہ شامل ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے پر اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔ واضح رہےکہ سندھ(پاکستان) حکومت اور این سی او سی نے سرکاری و نجی ملازمین کےلیے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)