پیرو میں موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر سے 20 کی موت، 50 لاپتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-08-2021
 پیرو میں موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر سے 20 کی موت، 50 لاپتہ
پیرو میں موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر سے 20 کی موت، 50 لاپتہ

 


آواز دی وائس، ایجنسی

 پیرو میں موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر سے 20 کی موت، 50 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 پیرو کے لوریٹو کے امیزونین علاقے میں ہوالگا ندی میں ایک موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر کے سبب 20 سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

جب کہ ذرائع کےمطابق ابھی تک  50 سے زیادہ افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

آر پی پی ریڈیو اسٹیشن نے اس کی اطلاع دی۔ یہ حادثہ گھنے کہرے کے سبب پیش آیا، جب ایک موٹر بوٹ نے ایک مسافر جہاز کو ٹکر مار دی۔

مقامی حکام کی جانب سے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

متاثرین افراد کے لیے فوری طبی امداد کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی موجود ہیں۔