مکہ : کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کے مناظر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بجلی گرنے کا منظر
بجلی گرنے کا منظر

 

 

مکہ: پچھلے ہفتے مکہ مکرمہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے حیران کُن مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

طوفانی بارش کے بعد آسمان پر کڑکتی بجلی کے مناظر قابل دید تھے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی تصاویر میں آسمانی بجلی کو کلاک ٹاور پر گرتا دیکھا جاسکتا ہے، آسمانی بجلی کلاک ٹاور کی چوٹی کو چھو کر گزرتی نظر آرہی ہے۔

اس دیدہ زیب منظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤٹ پر شیئر کی ہیں۔

مکہ مکرمہ میں ڈیوٹی پر مامور خاتون سیکیورٹی اہلکار کے چرچے

کلاک ٹاور کا رخ مسجد الحرام کی جانب ہے اس وجہ سے یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر ہے۔