گوٹابایا راج پکسے 24 اگست کوآئیں گے واپس سری لنکا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-08-2022
گوٹابایا راج پکسے 24 اگست کوآئیں گے واپس سری لنکا
گوٹابایا راج پکسے 24 اگست کوآئیں گے واپس سری لنکا

 

 

 کولمبو: سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راج پکسے اگلے ہفتے وطن واپس پہنچیں گے۔ راج پکسے14 جولائی کو سری لنکا سے فرار ہو گئے تھے۔ ملک میں احتجاج کے درمیان سنگاپور چلے گئےتھے۔ غور طلب ہے کہ سری لنکا کو سات دہائیوں میں سب سے بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے۔

راج پکسے کے دور میں ملک کی اس حالت کے لیے ان کی حکومت کے خلاف کئی پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم اب روس میں سری لنکا کے سابق سفیر اور راج پکسے کے قریبی ساتھی اُدینگا ویراتنگا نے کہا ہے کہ وہ 24 اگست کو سری لنکا واپس آئیں گے۔

راج پکسے سری لنکا کے پہلے صدر ہیں جو اپنی مدت کے وسط میں سبکدوش ہو گئے ہیں۔ وہ فوج کے طیارے میں ملک سے باہر گئے۔ جولائی میں مالدیپ فرار ہونے کے بعد، راج پکسے سنگاپور چلے گئے۔وہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے صدارتی عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔