پاکستان میں شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2021
خواتین کے استحصال کی خبروں نے پاکستان  کو اقوام عالم کے بیچ شرمسار کر دیا ہے
خواتین کے استحصال کی خبروں نے پاکستان کو اقوام عالم کے بیچ شرمسار کر دیا ہے

 

 

 اسلام آباد: پاکستان میں نابالغ بچی کے ایک ساٹھ سالہ سیاست دان کے ساتھ شادی کی خبروں کے درمیان ایک اور خبر سامنے آئی ہے- ایک شادی شدہ عورت کی پیسوں کی لالچ میں زبردستی شادی کروا دی گئی- روز بہ روز خواتین کے استحصال کی خبروں نے ملک کو اقوام عالم کے بیچ شرمسار کر دیا ہے۔

تازہ خبر کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی سے آیی ہے جہاں شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح کروادیا گیا جس کے بعد متاثرہ خاتون مدد کے لیے تھانے پہنچ گئی۔

خاتون نے بیان دیا کہ چچا نے7 لاکھ روپے میں مجھے فروخت کرکے شادی کروائی، میرا شوہر ملک سے باہر مزدوری کرنے گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا ایک بچہ ہے، مجھے تحفظ دیا جائے۔

باراتیوں نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دلہن واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔