کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، برطانوی سفیر ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2021
برطانوی سفیر
برطانوی سفیر

 

 

کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، برطانوی سفیر ہلاک افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد کے اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں اٹلی کے سفیر، پولیس افسر اور ان کے ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی اور شہریوں نے کہا کہ یہ قافلہ گوما سے کانگو کے مشرقی شہر رُتشورو میں واقع عالمی خوراک پروگرام اسکول منصوبے کے دورے پر جارہا تھا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا کہ حملہ اس سڑک پر کیا گیا جسے سیکیورٹی انتظامات کے بغیر سفر کے لئے کلیئر کیا گیا تھا، جبکہ وہ حملے سے متعلق مقامی عہدیداران سے مزید معلومات لے رہا ہے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حملے میں کانگو میں 2017 سے اطالوی سفیر لوکا اتاناسیو، کارابنیری افسر وِٹوریو لاکوواکی اور ان کے ڈرائیور ہلاک ہوئے۔میں قافلے کے دیگر ارکان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔شمالی کیوو کے گورنر کارلی نانزا نے کہا کہ مسلح افراد نے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو اغوا کیا اور اسے قریبی جھاڑیوں میں لے گئے تھے۔

کانگو کی آرمی اور قریبی واقع وِرونگا نیشنل پارک کے گارڈز متاثرین کی مدد کے لئے پہنچے جس کے بعد ان کے اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مسلح افراد نے اطالوی سفیر اور ان کے محافظ پر فائرنگ کی۔اطالوی سفیر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔کانگو کے مشرقی حصے کو باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جو معدنیات سے مالامال وسطی افریقی ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔