کابل ایئرپورٹ پرایک بار پھر فائرنگ کی خبر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-08-2021
 کابل ایئرپورٹ پرایک بار پھر فائرنگ کی خبر
کابل ایئرپورٹ پرایک بار پھر فائرنگ کی خبر

 

 

کابل

ایک بار پھر کابل ایئرپورٹ کے انٹری گیٹ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ کی خبر ہے۔ فائرنگ کے بعد یہاں افراتفری ہے۔

یہاں آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے ہیں۔ فائرنگ کس نے کی ، فی الحال یہ واضح نہیں ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو خودکش حملوں میں 170 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس میں 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

امریکہ نے حملوں کا انتباہ دیا تھا۔ امریکہ نے ایک دن پہلے کابل ایئرپورٹ پر ایک اور دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔

امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر کابل ہوائی اڈے سے نکل جائیں ، کیونکہ داعش وہاں دوبارہ حملہ کر سکتی ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں ایب گیٹ ، ایسٹ گیٹ اور کابل ایئرپورٹ کے نارتھ گیٹ کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔