امریکہ: 71 سالہ دادی ویٹ لفٹر سب کی توجہ کا مرکز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
سپر پاور کی سپر دادی جان
سپر پاور کی سپر دادی جان

 

 

 نیویارک: سپر پاور کی سپر دادی۔ جی ہاں آجکل امریکہ میں جس خاتون آہن کا شور ہے ۔ وہ ہیں میری ڈفی نامی دادی۔جو 250 پاؤنڈ وزن بآسانی اٹھالیتی ہیں اور پونے 200 پاؤنڈ وزن کندھے پر لے کر ڈنڈ بیٹھک لگاتی ہیں۔اپنی غیرمعمولی خاصیت کی وجہ سے میری ڈفی اب تک 30سے زیادہ اسٹیٹ اور ورلڈ ویٹ لفٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔میری کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں 20 گھنٹے آئرن پمپنگ اور ایکسرسائز کرتی ہیں اور 30 سال پہلے کی نسبت زیادہ بہتر محسوس کرتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 میری نے 59 سال کی عمر میں وزن کم کرنے کی تربیت حاصل کی لیکن جلد ہی میری کی تربیت ویٹ لفٹنگ کے جنون میں تبدیل ہوگئی۔ تاہم اب میری اپنی عمر کے مردوں کے وزن کا ایک چوتھائی حصہ زیادہ اٹھالیتی ہیں اور 250 ڈیڈ لفٹنگ (ایک ہاتھی کے بچے سے زیادہ کا وزن )اٹھا کرورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔