نیوزی لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2026
نیوزی لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
نیوزی لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں

 



 کولکاتا: فن ایلن کی تاریخی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو ایڈن گارڈنز کولکاتا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا جو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن مارکو جانسن نے 30 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹرسٹن اسٹبس نے 29 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے دھواں دار آغاز کیا۔ دونوں کے درمیان 117 رنز کی شراکت نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ سیفرٹ نے 33 گیندوں پر 58 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے صرف 33 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنا کر ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔نیوزی لینڈ نے ہدف صرف 12 اعشاریہ 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور جنوبی افریقہ کی ٹورنامنٹ میں جاری ناقابل شکست مہم کا خاتمہ کر دیا۔

مختصر اسکور
جنوبی افریقہ 169 رنز 8 وکٹ۔ مارکو جانسن 55 ناٹ آؤٹ۔ ٹرسٹن اسٹبس 29۔
نیوزی لینڈ 173 رنز ایک وکٹ۔ فن ایلن 100 ناٹ آؤٹ۔ ٹم سیفرٹ 58۔