ہند۔پاک کرکٹ:بلائنڈ ٹیموں سے ہوگا کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کرکٹ کے سفر کا آغاز
کرکٹ کے سفر کا آغاز

 

 

 ڈھاکہ ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعلقات کے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں بھی ہلچل پیدا ہوجاتی ہے۔ جن میں کرکٹ کا میدان سر فہرست ہوتا ہے۔ سب کی نظریں کرکٹ پر مرکوز ہوجاتی ہیں۔ اب ہند۔پاک کرکٹ کے میدان پر واپس آرہے ہیں لیکن یہ آغاز بلائنڈ کرکٹ کے نام رہے گا۔ دراصل ہند۔پاک کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کی ٹکرچار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگی۔عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا ایک بارپھر آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان ،پاکستان اور بنگلا دیش کے اس ٹی ٹوئنٹی سیریز گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں 2 اپریل کو افتتاحی میچ ہندوستان اور بنگلا دیش کا ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے طے ہے۔چار اپریل کو ہند۔پاک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ 6 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش جبکہ ہند۔پاک کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دو بہترین ٹیموں کا فائنل آٹھ اپریل کو شیڈول ہے۔