کورونا سےلڑرہے ڈاکٹروں پرملک کوفخر : مودی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیراعظم نریندرمودی
وزیراعظم نریندرمودی

 

 

نئی دہلی ،

وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا وباء سے لڑنے میں غیر معمولی تعاون کے لئے ڈاکٹروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی خدمت کر نے والے ڈاکٹروں پر پورے ملک کو فخر ہے ۔

ہرسال یکم جولائی کو منائے جانے والے ڈاکٹرزڈے سے ایک دن پہلے مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ ہندوستان کو کووڈ 19 سےلڑنے والے تمام ڈاکٹروں کی کاوشوں پر فخر ہے۔ یکم جولائی کو نیشنل ڈاکٹرڈزڈے منایا جاتا ہے ۔

بعد دو پہر تین بجےانڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں ڈاکٹر برادری سے خطاب کروں گا‘‘۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر دیگر طبی اہلکاروں کے ساتھ مل کرگزشتہ سال سے کورونا کے خلاف مستقل لڑائی لڑ رہے ہیں۔

اس دوران بہت سے ڈاکٹر کئی کئی مہینوں تک اپنے اہل خانہ سے نہیں مل سکے ۔ کورونا کے خلاف مہم میں تعاون پیش کر رہے کئی ڈاکٹروں نے اپنی جان بھی گنوائی ہے ۔ (ایجنسی ان پٹ )