حیدرآباد
آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کی جانب سے بیروزگار نوجوانو ں اور خواتین کے لئے پیر 26 اپریل 2021 کو 11:00 بجے دوپہر سے 4:00 بجے شام تک فری آن لائن جاب میلہ منعقد کیاجارہا ہے۔ اس میں بی کام‘ بی ایس سی‘ بی بی اے‘ بی سی اے اور ایم بی اے امیدواروں کے لئے بی پی او‘ سیلز اور ریٹیل کے شعبہ میں 200امیدواروں کے لئے روزگار کے مواقع ہیں۔
صدر کمیٹی جناب ایس زیڈ سعید نے بتایا کہ خود کماؤ خود کھاؤ پروگرام کے تحت اب تک 4500امیدواروں کو مختلف کمپنیوں میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی خدمات بلا معاوضہ ہیں اور درمیان میں کوئی آدمی نہیں ہے۔ کسی کو بھی کوئی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار واٹس ایپ نمبر 9849932346. پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ تفصیلات ویب سائٹ پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
کمیٹی امیدواروں کے لئے اتوار 25 اپریل کو 4:00بجے تا5:00بجے شام انٹرویو ٹیکنکس کی زوم ایپ پر ٹریننگ دے گی۔ امیدواروں کو ان کے واٹس ایپ نمبر کے اسٹیٹس پران کے انٹرویو کے اوقات کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔یہ جاب میلہ انڈ ڈیجی سافٹ کنسلٹینسی کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ منتخب امیداوروں کو گھر سے ہی خدمات انجام دینی ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل رہے گی۔