سری نگر: پولیس جوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2021
دن دطاڑے حملہ
دن دطاڑے حملہ

 

 

سری نگر :جموں و کشمیر پولیس کی ٹیم پر اتوار کو دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ سری نگر کے ایک پرانے علاقے خانیار میں اس حملے میں ایک سب انسپکٹر کو گولی لگی ہے۔ جس کا نام ارشد اشرف بتایا جاتا ہے۔ وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔گولی اس کے سینہ پر لگی تھی۔

پولیس جوان کی آخری رسوم میں زبردست بھیڑ تھی،لوگوں میں زبردست غم و غصہ تھا۔جنازے میں ہزاروں افراد شامل تھے۔

ہر کوئی اس قتل کی مذمت کررہا تھا۔ پرانے شہر میں افسردگی چھائی ہوئی تھی۔

 یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوا ہے۔ ۔ پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

پروبیشنری سب انسپکٹر ارشد احمد کو دہشت گرد نے پیچھے سے 2 گولی مار دی۔ اس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر سرینگر کے علاقے سورہ میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

۔ یہ واقعہ اتوار کی دوپہر 1.35 بجے پیش آیا۔ ارشد کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے ہے۔ وہ خانیار پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔ پولیس اس علاقے کو سیل کر رہی ہے اور سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع راجوری کے علاقے تھامنڈی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان بھی ایک انکاؤنٹر جاری ہے۔