کووِن عالمی اجلاس: وزیراعظم آج خطاب کریں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
کووِن عالمی اجلاس
کووِن عالمی اجلاس

 

 

 نئی دہلی:وزیراعظم جناب نریندر مودی کل 5 جولائی 2021 کو سہ پہر 3 بجے کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

 وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا ہے، ’’ جناب نریندر مودی کل 5 جولائی کو سہ پہر 3 بجے کووِن گلوبل کنکلیو سے خطاب کریں گے‘‘۔

ورچوئل میٹ میں دنیا بھر کے ممالک کی نمائندگی کرنے والے صحت اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شرکت کریں گے۔ این ایچ اے کی ویب سائٹ کے مطابق کنکلیو کا مقصد کوون پلیٹ فارم کے توسط سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے یونیورسل ویکسینیشن کے حوالے سے تجربے کو پیش کرنا ہے۔