پدم ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیاں 15 ستمبرتک جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-09-2021
پدم ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیاں 15 ستمبرتک جاری
پدم ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیاں 15 ستمبرتک جاری

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

  پدم ایوارڈز (پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری) کے لیے آن لائن نامزدگیاں/ سفارشات مدعو کی جارہی ہیں۔

ان ایوارڈز کا اعلان یوم جمہوریہ 2022 کے موقع پر کیا جائے گا۔

پدم ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے آخری تاریخ 15 ستمبر 2021 تک ہے۔

ان ایوارڈز کے نامزدگیاں/ سفارشات صرف پدم ایوارڈ پورٹل پر آن لائن ہی موصول کی جائیں گی۔

https://padmaawards.gov.in 

حکومت پدم ایوارڈز کو ’’عوام کے پدم‘‘ میں تبدیل کرنے کے لئے عہد بند ہے۔

اس لیے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ خواتین، درج فہرست ذات/ درج فہرست قبائل، دویانگ لوگوں میں سے ایسے باصلاحیت افراد کو شناخت کریں جن کی شاندار خدمات حقیقت میں تسلیم کئے جانے کی مستحق ہیں اور جو معاشرے کی بے لوث خدمت کررہے ہیں اور ان کی نامزدگی/ سفارش کریں۔

نامزدگی/ سفارشات میں تمام ضروری تفصیلات دی جائیں جن کا ذکر مذکورہ پدم پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ایک توصیف نامہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) بھی جمع کرائیں جس میں جس شخص کی سفارش کی گئی ہے، اس کے متعلقہ شعبے میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات کا وضاحت کے ساتھ ذکر ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (www.mha.gov.in) پر ’ایوارڈز اور میڈلز‘ عنوان کے تحت بھی دستیاب ہیں۔

ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور ضابطے بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جس کا لنک ہے:

https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx۔

کسی بھی قسم کی پوچھ گچھ / مدد کے لیے براہ کرم رابطہ کریں:

011-23092421, +91 9971376539, +91 9968276366, +91 9711662129, +91