مہاراشٹر: سیلاب میں بحریہ بچاؤ ٹیمیں تعینات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2021
 سیلاب میں بحریہ  نے سنبھالا مورچہ
سیلاب میں بحریہ نے سنبھالا مورچہ

 

 

 نئی دلّی: مہاراشٹر حکومت سے درخواست موصول ہونے کی بنیاد پر ممبئی میں بحریہ کی مغربی کمان نے ریاستی انتظامیہ کی مدد کے لئے سیلاب سے بچاؤ کی ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر فراہم کرکے مدد کی ہے ۔

متاثرہ علاقوں میں دور دور تک پانی بھرا ہونے اور خراب موسم کے باوجود بحریہ کی 7 ٹیمیں رتنا گری اور رائے گڑھ اضلاع میں 22 جولائی ، 2021 ء کو روانہ ہو گئی ہیں اور وہاں کام کر رہی ہیں ۔ رائے گڑھ ضلع میں پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے نکالا جا رہا ہے ۔ ممبئی میں آئی این ایس شکرا کے پولاڈ پور / رائے گڑھ میں بچاؤ کارروائیوں کے لئے 23 جولائی ، 2021 ء کو صبح سویرے ایک 42 سی ہیلو نے پرواز بھری ۔

 بحریہ کی سیلاب سے بچاؤ کی ٹیمیں پوری طرح لیس ہیں اور اُن کے پاس جیمنی ربڑ کشتیاں ، فرسٹ ایڈ کا سامان ، لائف جیکٹیں وغیرہ موجود ہیں ۔ ان بچاؤ ٹیموں میں بحریہ کے غوطہ خور اور غوطہ خوری کے لئے استعمال ہونے والا ساز و سامان بھی موجود ہے ۔

اس کے علاوہ ، ممبئی میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے اضافی ٹیموں کو چوکس رکھا گیا ہے اور ضرورت پڑھنے پر ، انہیں فوری طور پر تعینات کیا جا سکتا ہے ۔