سب کو سیکورٹی دیناناممکن:انسپکٹر جنرل کشمیر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2021
سب کو سیکورٹی دیناناممکن:انسپکٹر جنرل کشمیر
سب کو سیکورٹی دیناناممکن:انسپکٹر جنرل کشمیر

 

 

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تمام پروٹیکٹڈ پرسنز کو حفاظت فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس ایک پیشہ ور فورس ہے جو حالات کو سنبھالنا بخوبی جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ یہاں امن بحال کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’میں نے بار بار کہا کہ یہاں سیکورٹی کی کوئی چوک نہیں ہوتی ہے۔

جن لوگوں کو نشانہ بنانا آسان ہے ان کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے ہم نے ان کو سیکورٹی فراہم نہیں کی تھی کیونکہ ہر پروٹیکٹڈ پرسن کو سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے‘۔ سیاسی لیڈروں کی طرف سے پولیس پر سوال اٹھانے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا:

’سیاسی لیڈران ’الٹا پلٹا‘ بولتے رہتے ہیں یہ ان کا کام ہے لیکن ہم ایک پیشہ ور فورس ہیں ہم اپنا کام جانتے ہیں ایک ڈاکٹر کو ہی معلوم ہوتا ہے کی علاج کس طرح کرنا ہے‘۔ 

کمار نے کہا کہ بندرو صاحب کی ہلاکت کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران میں نے کہا تھا کہ ہم امن قائم کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول پرنسپل کی ہلاکت میں ملوث جنگجوؤں کے ایک گروپ میں سے دو کو گذشتہ روز مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا: ’مہران نے اسکول ٹیچر پر پستول سے گولیاں چلائیں اور پانچ جنگجو یہ واقعہ انجام دینے کا حصہ تھے‘۔ (ایجنسی ان پٹ)