ہمنت بسوا سرما نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 15-10-2026
ہمنت بسوا سرما نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا
ہمنت بسوا سرما نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا

 



گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے جمعرات کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سابق صدر کو ’’عوام کا صدر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہیمنت بسوا سرما نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستان کے ’’میزائل مین‘‘ کے نام سے مشہور ڈاکٹر کلام کی زندگی سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے علم اور حب الوطنی کو ہر چیز پر فوقیت دی۔ وزیر اعلیٰ نے لکھا، ’’عوام کے صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ پر انہیں یاد کر رہا ہوں۔ رامیشورم سے راشٹرپتی بھون تک کا ان کا سفر ایک ایسی زندگی کی مثال ہے جس سے ہر شخص سبق لے سکتا ہے۔ انہوں نے علم اور حب الوطنی کو ہر چیز سے بڑھ کر اہمیت دی۔‘‘

سرما نے کہا کہ ڈاکٹر کلام نے اپنی سائنسی کامیابیوں کے ذریعے ہندوستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ کوئی دشمن ملک کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ڈاکٹر کلام کئی مرتبہ آسام آئے اور ان کے دوروں سے سبھی کو، خاص طور پر طلبہ کو، بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ دعا ہے کہ ان کے نظریات آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔‘‘ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام 15 اکتوبر 1935 کو رامیشورم میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 27 جولائی 2015 کو دنیا سے رخصت ہوئے۔