قومی یوم اتحاد پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے پنچکولہ میں ’رن فار یونٹی‘ کو ہری جھنڈی دکھائی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2026
قومی یوم اتحاد پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے پنچکولہ میں ’رن فار یونٹی‘ کو ہری جھنڈی دکھائی
قومی یوم اتحاد پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے پنچکولہ میں ’رن فار یونٹی‘ کو ہری جھنڈی دکھائی

 



پنچکولہ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی نے ہفتہ کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے قومی یوم اتحاد کے تحت پنچکولہ میں ’رن فار یونٹی‘ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینی نے ’ہندوستان کے مرد آہن‘ کے نام سے مشہور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر لوگوں کو مبارک باد دی اور اس دوڑ میں حصہ لینے والوں کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا، ’’میں مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر آپ سب کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ’رن فار یونٹی‘ میں حصہ لینے والے ہر شخص کا میں گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں اور اس کی ستائش کرتا ہوں۔ آجصبح پنچکولہ میں حب الوطنی کا جو جذبہ اور ہندوستان کے اتحاد کو برقرار رکھنے کا عزم نظر آ رہا ہے، اس نے آج اٹھائے جانے والے ہر قدم کو محض ایک دوڑ سے کہیں بڑھ کر بنا دیا ہے۔ یہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کی علامت ہے۔‘‘

قومی اتحاد اور سالمیت کے فروغ میں اس تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شرکا نے جس عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وہ آنے والی نسلوں تک ملک کے اتحاد کو مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے قدم چاہے چند کلومیٹر کا فاصلہ ہی طے کریں، لیکن ہمارا عزم آنے والی نسلوں تک ملک کے اتحاد کو مضبوط بنائے گا۔ ’رن فار یونٹی‘ میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کا میں خیرمقدم کرتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘‘

اس سے پہلے دن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ قومی یوم اتحاد کے موقع پر انہوں نے ہندوستان کے سیاسی اتحاد اور ملک کی تعمیر میں سردار پٹیل کی غیر معمولی خدمات کو یاد کیا۔

نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’رن فار یونٹی‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کو قومی یوم اتحاد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے آزادی کے بعد ملک کو متحد کرنے میں پٹیل کے نمایاں کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہیں متحدہ ہندوستان کا معمار قرار دیا۔